Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / لالچی افراد کی نظر ایم پی اور پی ایم کے عہدوں پر:لالو

لالچی افراد کی نظر ایم پی اور پی ایم کے عہدوں پر:لالو

پٹنہ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )صدر آر جے ڈی لالو پرساد نے آج کہا کہ ’’لالچی ‘‘افراد کی نظریں ایم پی (رکن پارلیمنٹ )اور پی ایم (وزیر اعظم ) کے عہدوں پر جمی ہوئی ہیںجبکہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف جنگ میںمصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا آشیر واد اُن (رام کرپال یادو) اور ان کے خاندان کے ساتھ ہے۔ رام کرپال یادو نے آر جے ڈی کے تمام عہدوں سے اس و

پٹنہ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )صدر آر جے ڈی لالو پرساد نے آج کہا کہ ’’لالچی ‘‘افراد کی نظریں ایم پی (رکن پارلیمنٹ )اور پی ایم (وزیر اعظم ) کے عہدوں پر جمی ہوئی ہیںجبکہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف جنگ میںمصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا آشیر واد اُن (رام کرپال یادو) اور ان کے خاندان کے ساتھ ہے۔ رام کرپال یادو نے آر جے ڈی کے تمام عہدوں سے اس وقت استعفی دیدیا جبکہ لالو کی دفتر میسا بھارتی کو پاٹلی پُتر لوک سبھا حلقہ سے پارٹی کا ٹکٹ دیا گیا جبکہ رام کرپال یادو اس حلقہ پر اپنا حق سمجھتے ہیں۔ میسا بھارتی نے اپنے ’’انکل‘‘ (یادو) کو منانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن انہوں نے اپنا موقف تبدیل نہیں کیا۔ امکان ہے کہ رام کرپال یادو عنقریب بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے ۔ سابق چیف منسٹر رابڑی دیوی نے ان کے پارٹی سے استعفی اور بی جے پی میں شرکت کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کسی کو روک نہیں سکتا ادھر سے اُدھر جانے کیلئے وہ آزاد ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ رام کرپال یادو کے استعفی سے پارٹی متاثر نہیں ہوگی۔میسا بھارتی کارد عمل دستیاب نہیں ہوسکا ۔

TOPPOPULARRECENT