Wednesday , January 17 2018
Home / بچوں کا صفحہ / لالچ بُری بلا ہے

لالچ بُری بلا ہے

کسی گاؤں میں ایک غریب کسان رہتا تھا ۔ کسان کے پڑوس میں ایک سنا ر کاگھر تھا۔ یہ سنار امیر ہونے کے ساتھ بے حد لالچی بھی تھا۔ ایک مرتبہ کسان خوش اپنے کھیت میں کدوؤں کی فصل اُگائی۔ ایک کدو تو اتنا بڑا ہوگیا کہ اس جیسا کدو پہلے کسی نے نہیں دیکھا تھا۔ کسان بہت خود ہو، اور اس نے سوچا کہ کیوں نہ یہ غیر معمولی کدو بادشاہ کو پیش کردوں۔ وہ اسے ایک

کسی گاؤں میں ایک غریب کسان رہتا تھا ۔ کسان کے پڑوس میں ایک سنا ر کاگھر تھا۔ یہ سنار امیر ہونے کے ساتھ بے حد لالچی بھی تھا۔ ایک مرتبہ کسان خوش اپنے کھیت میں کدوؤں کی فصل اُگائی۔ ایک کدو تو اتنا بڑا ہوگیا کہ اس جیسا کدو پہلے کسی نے نہیں دیکھا تھا۔ کسان بہت خود ہو، اور اس نے سوچا کہ کیوں نہ یہ غیر معمولی کدو بادشاہ کو پیش کردوں۔ وہ اسے ایک گاڑی میں رکھ کر بادشاہ کے دربار میں لے گیا اور بادشاہ سے عرض کیا۔ اسے آپ کی نذر کرنا چاہتا ہوں۔‘‘ بادشاہ اس نایاب کدو کو دیکھ کر بہت خوش ہوا، اور حکم دیا کہ اس کدو کے برابر جواہرات تول کر کسان کو دے دیئے جائیں۔ سنار کو جب کسان کے دولتمند ہونے کا راز معلوم ہوا تو وہ حسد کی آگ میں جلنے لگا۔ آخر اسے ایک ترکیب سوجھی۔ اس نے اپنے بنائے ہوئے خاص زیور پوٹلی میں باندھے۔ پوٹلی لے کر بادشاہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: ’’ بادشاہ سلامت! میں یہ خاص زیور آپ کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔‘‘ بادشاہ نے اس کا تحفہ قبول کرتے ہوئے سوچا کہ اس کے بدلے میں اسے کیا انعام دیا جائے؟ ۔ اچانک اس کی نظر غیر معمولی کدو پر پڑی۔ بادشاہ نے اسے کدو دیتے ہوئے کہا ’’ میرے دربار کی سب سے نایاب چیز یہ کدو ہے جو ایک کسان لایا تھا، میں تمہیں یہی کدو عطا کرتا ہوں۔‘‘ سنار اپنا سا منہ لے کر رہ گیا ۔

TOPPOPULARRECENT