Tuesday , December 11 2018

لالہ گوڑہ ریلوے اسٹیشن سے شیرخوار کا اغواء

حیدرآباد 30 نومبر (سیاست نیوز) لالہ گوڑہ ریلوے اسٹیشن پر پیش آئے واقعہ میں ایک شخص نے 8 ماہ کے شیرخوار کا اغواء کرلیا۔ ریلوے پولیس کے بموجب 25 سالہ غوث نے 8 ماہ کے شیرخوار ایشور کا آج صبح 6 بجے ریلوے اسٹیشن لالہ گوڑہ سے اغواء کرکے وہاں سے فرار ہوگیا۔ اِس سلسلہ میں شیرخوار کی ماں معراج نے ریلوے پولیس سے شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اغواء کنندے کی تلاش شروع کردی۔ پولیس نے بتایا کہ اغواء کنندہ اور شیرخوار کی ماں پیشہ سے گداگر ہے اور ودیا نگر ریلوے اسٹیشن پر گداگری کرتے ہیں۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT