Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / لالیگا میں بارسیلونا کی مسلسل دوسری شکست

لالیگا میں بارسیلونا کی مسلسل دوسری شکست

میڈرڈ۔10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لالیگا فٹبال ٹورنمنٹ میں بارسیلونا کو لگاتار دوسری مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جب یوروپی چمپینس کو مائیکل اوئیار زابال کے گول کی مدد سے رئیل سوسائیڈاد نے صفر کے مقابلہ ایک سے کامیابی حاصل کرلی جس کے ساتھ ہی خطابی دوڑ مزید وسعت اختیار کرگئی ہے۔ اس طرح اٹلیٹیکو میڈرڈ اب صرف 3 پوائنٹس کے فرق سے بارکا (بارسیلونا) سے پیچھے رہ گئی ہے۔ اسپانیول میں ایک کے مقابلے 3 سے کامیابی کے ساتھ اپنا موقف مستحکم بناچکی ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے بھی رئیل میڈرِڈ کو مزید پوائنٹس دلانے کی جدوجہد جاری رکھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT