Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / لالیگا میں رونالڈو کے 4 گولس ، میڈرڈ کی فتح

لالیگا میں رونالڈو کے 4 گولس ، میڈرڈ کی فتح

بارسلونا ۔ /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرسٹیانو رونالڈو نے لالیگا ٹورنمنٹ کے دوسرے نصف میں چار گولس بناتے ہوئے سب سے زیادہ گولس بنانے والے دوسرے فٹبال کھلاڑی بن گئے ۔ لالیگا کے اس مقابلہ میں انیل میڈروڈ نے سیلٹا ویگو کو 7-1 سے بری طرح شکست دی ۔ رونالڈو آج کے چار گولس کے ساتھ اپنے کیرئیر کے 252 گولس مکمل کرچکے ہیں ۔ انہوں نے 251 گولس بنانے والے تیلموزرا کو بھی پیچھے چھوڑدیا ۔ جنہوں نے سب سے زیادہ گولس بنانے کاایک ریکارڈ قائم کیا تھا جس کو 2014 ء کے دوران بارسیلونا کے اسٹار لیونل میسی نے توڑدیا تھا ۔ میسی نے جمعرات کو رایو ویلیکانو میں لگاتار تین گول بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک کے مقابلے پانچ سے کامیابی دلاتے ہوئے اپنے کیرئیرس کے 305 گولس مکمل کیا تھا ۔ رونالڈو نے زرا کو پیچھے چھوڑنے کے علاوہ بارسیلونا کیلوئیس ساؤریز پر بھی سبقت حاصل کرلی ۔ رواں سیزن میں زرانے تاحال 25 گول بنایا تھا اور رونالڈو 27 گول بناچکے ہیں ۔ میڈروڈ کے کوچ زین الدین نے میسی کی طرف سے اس مقابلہ میں چار گول بنائے جانے کی ستائش کی ۔

TOPPOPULARRECENT