Friday , August 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / لالیگا میں میڈرڈ کی 5-3 سے اہم کامیابی

لالیگا میں میڈرڈ کی 5-3 سے اہم کامیابی

 

سیوائل۔20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )ہسپانوی فٹبال ٹورنامنٹ لا لیگا میں رئیل میڈرڈ نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے رئیل بیٹس کے خلاف 3-5 کی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ایک مرحلے پر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم خسارے میں چلے گئی تھی تاہم کھیل میں واپس آتے ہوئے نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ ٹیموں کے جدول میں تیسرا مقام کے قریب بھی پہنچ گئی۔مارکو ایسنسیو نے11ویں منٹ میں گول کرکے رئیل میڈرڈ کو برتری دلائی تھی جبکہ اس سے پہلے رئیل بیٹس کا گول کیپر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے رونالڈو کا حملہ ناکام بنایا۔عیسیٰ مندی نے گول کرکے میچ برابر کیا جبکہ پہلے ہاف کے اختتام سے قبل اس وقت برتری بھی حاصل کرلی جب رئیل میڈرڈ کے کھلاڑی نیچو نے خود اپنے خلاف گول کردیا۔دوسرا ہاف شروع ہو تے ہی سرگیو راموس نے گول کرکے رئیل میڈرڈ کیلئے مقابلہ برابر کردیا۔ مارکو ایسنسیو کو ایک اور موقع ملا جسے انہوں نے ضائع کرنے کی کوئی غلطی نہیں کی اور اسکور2-3کردیا۔ اب کرسٹیانو رونالڈو ایک مرتبہ پھر ایکشن میں آئے اور گول کیپر انہیں روک نہیں سکا۔میچ ختم ہو نے سے پہلے رئیل بیٹس کے کھلاڑی سرگیو لیون نے تیسرا گول کرکے خسارہ کچھ کم کیا تاہم کریم بینزیما نے لیگ میں اپنا پہلا گول کرکے رئیل میڈرڈ کا موقف مستحکم کر دیا جبکہ بیٹس کوکوئی اور موقع نہیں مل پایا اور اس کے ہوم گراونڈ پر کھیلا جانے والے یہ میچ 5-3سے رئیل میڈرڈ کے حق میں ختم ہوا۔لالیگا میں ناقص فارم سے دوچار رئیل میڈرڈ کی ٹیم اب گزشتہ3میچوں میں 13گول کرتے ہوئے اپنا موقف بہتر بنا رہی ہے اور صرف ایک نشان کے فرق سے تیسرے مقام سے دور ہے۔

TOPPOPULARRECENT