Tuesday , October 16 2018
Home / شہر کی خبریں / لالی چودھری کے سفر ناموں پر مشتمل تصنیف کی رسم رونمائی

لالی چودھری کے سفر ناموں پر مشتمل تصنیف کی رسم رونمائی

اردو کے عالمی شہرت یافتہ نقاد پروفیسر شمیم حنفی کی شرکت
حیدرآباد۔ /2 مارچ، ( پریس نوٹ ) محبوب خان اصغر خازن انجمن ترقی پسند مصنفین کی اطلاع کے بموجب انجمن ترقی پسند مصنفین کا ایک خصوصی اجلاس 6 مارچ بروز منگل ساڑھے چھ بجے شام اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوگا۔ جس میں اردو ادب کی مایہ ناز شخصیت و نامور ناقد پروفیسر شمیم حنفی شرکت کریں گے اور لالی چودھری ( امریکہ ) کے سفر ناموں پر مشتمل کتاب کی رسم رونمائی انجام دیں گے۔ پروفیسر بیگ احساس ( صدر انجمن ترقی پسند مصنفین ) کی صدارت میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کے مہمانان خصوصی میں پدم شری ڈاکٹر مجتبیٰ حسین ( عالمی شہرت یافتہ نقاد ) پروفیسر اشرف رفیع ( سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ ) شامل ہیں۔ جبکہ پروفیسر ایس اے شکور ناظم ؍ معتمد اردو اکیڈیمی تلنگانہ اسٹیٹ مہمان اعزازی ہوں گے۔ پروفیسر نسیم الدین فریس صدر شعبہ اردو مانو، پروفیسر حبیب نثار صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد کتاب پر تبصرہ کریں گے جس کو ڈاکٹر رفیعہ سلیم اسسٹنٹ پروفیسراردو، شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد نے مرتب کیا ہے۔ وہ اس کتاب کا تعارف پیش کریں گی۔ جناب ایس اے رؤف جنرل سکریٹری انجمن ترقی پسند مصنفین نے تمام ادب دوستوں سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT