Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / لال بہادر اسٹیڈیم پر آج بتکماں پروگرام

لال بہادر اسٹیڈیم پر آج بتکماں پروگرام

حیدرآباد ۔25ستمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ کی تہذیبی ثقافت سے دنیا کو واقف کروانے اور نئے ریکارڈز قائم کرنے کے مقصد سے لعل بہادر اسٹیڈیم کو ’’ مہا بتکماں‘‘ تہوار کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔ ریاستی سرکاری زبان کمیشن اور محکمہ تہذیب و ثقافت کی قیادت میں 26ستمبر کو بڑے پیمانے پر لعل بہادر اسٹیڈیم میں ’’ مہا بتکما‘‘ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع سے زائد از 40 ہزار خواتین اس مہا بتکما پروگرام میں شرکت کریں گی ۔ بتایا جاتاہیکہ گذشتہ سال لعل بہادر اسٹیڈیم میں دس ہزار خواتین کے ساتھ منعقدہ مہا بتکماں پروگرام کا ریکارڈ توڑنے کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں جبکہ اس بتکماں تہوار کا مشاہدہ کرنے کیلئے دیگر پڑوسی ریاستوں سے کثیر تعداد میں حیدرآباد پہنچ رہے ہیں ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ منگل کو لعل بہادر اسٹیڈیم میں منظم کئے جانے والے مہابتکماں تہوار کو 28 ستمبر کو منظم کئے جانے والے ’’ سدولہ بتکما‘‘ بہتاور میں سورت ‘ ممبئی ‘ پونے ‘ برہم پور و دیگر علاقوں سے بڑے پیمانے پر مندوبین شرکت کریں گے اور بالخصوص پڑوسی اضلاع نلگنڈہ ‘ محبوب نگر ‘ رنگاریڈی سے خواتین کثیر تعداد میں دوپہر 2.00بجے تک ہی لعل بہادر اسٹیڈیم پہنچ جائیں گے اور اس سلسلہ میں تمام ضلع کلکٹروں کو مہابتکماں تہوار کو کامیاب بنانے کیلئے خصوصی دلچسپی لینے کی ریاستی چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ مسٹر ایس پی سنگھ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ضروری ہدایات دی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT