Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / لاوارث مسلم نعشوں کی تدفین

لاوارث مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔/4مارچ، ( سیاست نیوز) جناب شیخ عبدالعزیز صدر عید گاہ کوکٹ پلی نے کہا کہ جناب زاہد علی خاں کی سرپرستی میں مسلم نعشوں کی تدفین کا جو سلسلہ جاری ہے اس میں دکھ اور مسرت دونوں شامل ہیں۔ اس لئے کہ ان مسلم نعشوں کی تدفین اسلامی طریقہ پر ہوتی ہے ۔ میں اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اہلیا ن محلہ کوکٹ پلی کے تعاون سے حیدرآباد، سکندرآبا

حیدرآباد۔/4مارچ، ( سیاست نیوز) جناب شیخ عبدالعزیز صدر عید گاہ کوکٹ پلی نے کہا کہ جناب زاہد علی خاں کی سرپرستی میں مسلم نعشوں کی تدفین کا جو سلسلہ جاری ہے اس میں دکھ اور مسرت دونوں شامل ہیں۔ اس لئے کہ ان مسلم نعشوں کی تدفین اسلامی طریقہ پر ہوتی ہے ۔ میں اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اہلیا ن محلہ کوکٹ پلی کے تعاون سے حیدرآباد، سکندرآباد ، آر آر ڈسٹرکٹ کے علاوہ بنگلہ دیش، بھینسہ، بنگلور، اڑیسہ کے مسلم نعشوں کی تدفین قبرستان کوکٹ پلی میں ان کی سرپرستی میں انجام دی گئی۔ میں اللہ پاک سے دعا کرتا ہوں کہ ادارہ سیاست جو تدفین کا کام انجام دے رہاہے وہ سارے ہندوستان میں اس طرح عام ہوجائے کہ ایک بھی مسلم نعش جلنے نہ پائے۔ جہاں جہاں یہ تحریر پڑھی جارہی ہے میں گذارش کرتا ہوں کہ اپنے شہر یا ڈسٹرکٹ میں اس سلسلہ میں فکر کیجئے۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کوپی ایس سعیدآباد کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم خاتون کی نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اس طرح محمد شریف الامین پی ایس شاہ عنایت گنج کے مراسلہ میں3، پی ایس منگل ہاٹ کے مراسلہ میں1، پی ایس کاچیگوڑہ 1، پی ایس کلثوم پورہ 1، اس طرح جملہ 7مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میںلائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا محمد زبیر نے پڑھائی۔ جناب سید منان، محمد عبدالجلیل، سید منیر الدین، سیدہ بدر النساء نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعاء کی اور کہا کہ اس کام میں وہ موجود نہ رہتے ہوئے بھی اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں کیونکہ ملت فنڈ ہی کے ذریعہ تدفین کا سلسلہ جاری ہے۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر ’سیاست‘ نے اہلیان محلہ کوکٹ پلی کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT