Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / لاوارث کمسن لڑکی کے ورثہ کی تلاش

لاوارث کمسن لڑکی کے ورثہ کی تلاش

گاندھی ہاسپٹل کے سیلر سے کمسن بچی برآمد ، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد /8 اگست ( سیاست نیوز ) پولیس چلکل گوڑہ نے ایک لاوارث لڑکی کے ورثہ کی تلاش شروع کردی ہے ۔ جسکی عمر دیڑھ سال بتائی گئی ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ لڑکی کی معذوری کے سبب اس کے ورثہ نے اسے ہاسپٹل میں چھوڑ دیا ۔ لڑکی گاندھی ہاسپٹل کے سیلر سے برآمد ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہاسپٹل میں لفٹ آپریٹ کرنے والے شخص بھرت نے اس لڑکی کو سیلر میں دیکھا جو رو رہی تھی اور لڑکی کے قریب کوئی اس کا وارث نہیں تھا ۔ لڑکی کی بلبلاہٹ کو دیکھ کر فوری آپریٹر نے ہاسپٹل کے انتظامیہ کو اطلاع دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آر ایم او ستیا کی نگرانی میں اس لڑکی کو فوری ایس آئی سی یو وارڈ میں شریک کیا اور پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے ہاسپٹل پہونچکر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سیلر تک کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور دیکھا کہ ہاسپٹل کی مین بلڈنگ سے ایک خاتون لڑکی کو گود میں لئے سیڑھیوں کے ذریعہ سیلر تک پہونچی ۔ تاہم پولیس نے بتایا کہ کیمروں میں اس خاتون کی تصویر اور چہرہ ٹھیک طرح سے قید نہیں ہوسکا جس کے سبب اس کی شناخت مشکل ہوئی ہے ۔ تاہم پولیس نے بتایا کہ ہاسپٹل کے باہر اور دیگر مقامات پر موجودہ کیمروں کی مدد سے اس لڑکی کے ورثہ کا پتہ چلایا جائے گا ۔ پولیس کا خیال ہے کہ لڑکی مشتبہ طور پر پولیو کا شکار تھی ۔ جس کے سبب کہ اس کے ورثہ نے ایسے چھوڑ دیا ہوگا ۔

 

اولاد نہ ہونے پر مایوسی کا شکار شخص کی خودسوزی
حیدرآباد /8 اگست ( سیاست نیوز ) اولاد نہ ہونے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودسوزی کرلیا ۔ یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ راجو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ شاہ پور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کی شادی 12 سال قبل ہوئی تھی اور اس کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔ اس شخص نے آج صبح انتہائی اقدام کرتے ہوئے ایک فنکشن ہال کے روبرو خودسوزی کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص اولاد نہ ہونے کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT