Tuesday , December 11 2018

لاولد خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی اذیت سے دلبرداشتہ ایک لاولد خاتون نے خودکشی کرلی جوہاسپٹل کی ملازمہ بتائی گئی ہے۔ مادنا پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 23سالہ وی ونیتا نے آج پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ ونیتا کی شادی سال 2009ء میں پروین کمار سے ہوئی تھی۔ اس خاتون کو کوئی اولاد نہیں تھی جس کی وجہ سے و

حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی اذیت سے دلبرداشتہ ایک لاولد خاتون نے خودکشی کرلی جوہاسپٹل کی ملازمہ بتائی گئی ہے۔ مادنا پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 23سالہ وی ونیتا نے آج پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ ونیتا کی شادی سال 2009ء میں پروین کمار سے ہوئی تھی۔ اس خاتون کو کوئی اولاد نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ دلبرداشتہ تھی اس کا شوہر اور سسرالی رشتہ دار اسے ذہنی اذیت دیتے تھے جس سے تنگ آکر اس خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT