Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / لاٹری کے نام پر عوام کو دھوکہ، ایک گرفتار

لاٹری کے نام پر عوام کو دھوکہ، ایک گرفتار

حیدرآباد ۔ /22 اپریل (سیاست نیوز) سائبر آباد کی سائبر کرائم پولیس نے ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ لاٹری کے نام پر عوام کو ٹھگنے والے ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس سائبر آباد (کرائمس) شریمتی جانکی شرمیلا نے بتایا کہ گنڈی پیٹ کے ساکن کے وکاس نے جاریہ سال جنوری میں ایک شکایت درج کروائی تھی جس میں پولیس نے کارروائی

حیدرآباد ۔ /22 اپریل (سیاست نیوز) سائبر آباد کی سائبر کرائم پولیس نے ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ لاٹری کے نام پر عوام کو ٹھگنے والے ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس سائبر آباد (کرائمس) شریمتی جانکی شرمیلا نے بتایا کہ گنڈی پیٹ کے ساکن کے وکاس نے جاریہ سال جنوری میں ایک شکایت درج کروائی تھی جس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ درخواست گزار کو پاکستانی موبائیل نمبر سے کال موصول ہوا تھا اور انہیں 25 لاکھ روپئے کی کون بنے گا کروڑ پتی لاٹری جیتنے کی اطلاع دی گئی تھی اور رقم حاصل کرنے کیلئے مختلف ٹیکس کے نام پر 1.5 لاکھ روپئے مختلف بینکس میں جمع کروائے ۔ پولیس نے اس کیس کے ملزم نکھیل سنگھ متوطن کلکتہ مغربی بنگال کو گرفتار کرلیا اور اسے ٹرانزٹ وارنٹ پر حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔ پولیس تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ مذکورہ ملزم اپنے بھائی مکیش سنگھ کی مدد سے عوام کو مختلف لاٹریوں کے نام پر ٹھگ رہا تھا اور عوام کو لاٹری لگنے کا یقین دلاتے ہوئے دھوکہ دے رہا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT