لاپتہ جے این یو طالب علم کی واپسی

نئی دہلی ۔ 15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جواہرلعل نہرو یونیورسٹی کا ایک 26سالہ طالب علم جو 11مارچ سے لاپتہ تھا آج واپس آگیا ۔ پولیس کے بموجب اس کی اطلاع اس کے خاندان نے دی جس نے اس کے لاپتہ ہونے کی شکایت وسنت کنچ پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی ۔ طالبہ آج واپس آگئی اور اس نے کہا کہ وہ باہر گئی ہوئی تھی ‘ تاہم اس نے مزید تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا ۔ وہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے اسکول آف لائف سائنسیس کی طالبہ ہے ۔ پولیس نے کہا کہ اس کے خاندان میں اس کی تلاش کی تھی تاہم ناکام رہا تھا ۔ پولیس کی تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT