Tuesday , November 13 2018
Home / جرائم و حادثات / لاپتہ خاتون کی نعش برآمد

لاپتہ خاتون کی نعش برآمد

حیدرآباد۔/9نومبر، ( سیاست نیوز) میر پیٹ پولیس نے ایک ماہ سے لاپتہ خاتون کی نعش کو ایک مکان سے برآمد کرلیا ہے مکان بتایا جاتا ہے کہ اس کے شوہر کا ہے۔ پولیس نے 23 سالہ جیوتی کی نعش کو اس کے شوہر سوامی کے گھر سے برآمد کرلیا ۔ یہ خاتون 10 اکٹوبر سے لاپتہ ہوگئی تھی جو شوہر سے دور رہتی تھی۔ میاں بیوی میں تنازعات اور جھگڑوں کے بعد پنچایت نے دونوںکو الگ رہنے کی ہدایت دی تھی اور خاتون او یو کالونی شیخ پیٹ میں ایک ٹفن سنٹر میں کام کرتے ہوئے گذر بسر کررہی تھی۔ پانچ سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا ہے۔ خاتون ایک ماہ سے اچانک لاپتہ تھی اور کل پولیس نے اس کے شوہر کے گھر سے اس کی نعش برآمد کرلی جس کے گلے پر نشانات پائے گئے۔ پولیس میر پیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT