Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / لاپتہ خاتون کی نعش دستیاب

لاپتہ خاتون کی نعش دستیاب

حیدرآباد /15 جولائی ( سیاست نیوز ) میرپیٹ پولیس نے ایک لاپتہ خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ جو علاقہ کے تالاب سے پولیس کو دستیاب ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ کویتا جو جلال گوڑہ علاقہ کے ساکن راجو کی بیوی تھی ۔ راجو پیشہ سے مزدور تھا ۔ ان کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور اس خاتون کو ایک 5 سال کا لڑکا بھی ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون گیارہ جولائی سے لاپتہ تھی اور مکان سے چلی گئی تھی جس کی نعش کو پولیس نے کل علاقہ میں واقع ایک تالاب سے دستیاب کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون کی ذہنی حالت درست نہیں تھی اور وہ اس سے قبل بھی گھر سے چلی گئی تھی اور واپس آگئی تھی پولیس نے اس گمشدہ خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT