Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / لاپتہ دو افراد کی نعشیں برآمد

لاپتہ دو افراد کی نعشیں برآمد

حیدرآباد /19 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے آج دو افراد کی نعشوں کو برآمد کرلیا ہے جو اپنے مکانات سے پراسرار طور پر لاپتہ تھے ۔ اور وہ اپنے مکان واپس نہیں پہونچے ۔ راجندر نگر اور ایل بی نگر پولیس نے علحدہ کارروائیوں میں دو مسلم شخصوں کی نعشوں کو برآمد کرلیا ہے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ محمد نواب جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ 9 نمبر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 17 اگست کو یہ شخص گھر سے نکلا تھا ۔ واپس نہیں لوٹا اور پولیس نے پلر نمبر 180 کے قریب سے اس کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 43 سالہ بشیرالدین جو جمشید نگر مشیرآباد علاقہ کا ساکن تھا ۔ ایل بی نگر پولیس نے برآمد کرلیا ہے اور پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔
بلندی سے گرنے پر پینٹر کی موت
حیدرآباد /19 اگست ( سیاست نیوز ) جواہر نگر کے علاقہ میں ایک پینٹر جھولے سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ سنجے کمار جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ جواہر نگر کے علاقہ میں وہ پینٹنگ میں مصروف تھا کہ جھولے سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT