Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / لاپتہ طیارہ : ڈرون کی مدد سے تلاش ملتوی

لاپتہ طیارہ : ڈرون کی مدد سے تلاش ملتوی

پرتھ ، 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے لاپتہ طیارہ کا ملبہ تلاش کرنے کیلئے امریکی بحریہ کے زیر آب بھیجا گیا ڈرون بحر ہند کی انتہائی گہرائی کے باعث واپس بلا لیا گیا۔ اس ڈرون کی زیر آب جانے کی حد ساڑھے چار کلومیٹر ہے۔ آسٹریلیائی حکام نے آج بتایا کہ ڈرون کی مدد سے تلاش کی کارروائی کو مختصر کیا گیا ہے۔ توقع تھی کہ یہ سمندر کی تہہ می

پرتھ ، 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے لاپتہ طیارہ کا ملبہ تلاش کرنے کیلئے امریکی بحریہ کے زیر آب بھیجا گیا ڈرون بحر ہند کی انتہائی گہرائی کے باعث واپس بلا لیا گیا۔ اس ڈرون کی زیر آب جانے کی حد ساڑھے چار کلومیٹر ہے۔ آسٹریلیائی حکام نے آج بتایا کہ ڈرون کی مدد سے تلاش کی کارروائی کو مختصر کیا گیا ہے۔ توقع تھی کہ یہ سمندر کی تہہ میں 16 گھنٹوں تک ملبے کی تلاش میں مصروف رہے گا لیکن یہ دو گھنٹوں بعد ہی واپس آگیا۔

حکام کے مطابق ’’ڈرون میں نصب حفاظتی آلات ہی اسے سطح آب پر لے آئے۔‘‘ لاپتہ طیارہ کی تلاش کے چھ ہفتوں بعد بلیو فن 21 نامی ڈرون پیر کو سمندر میں بھیجا گیا تھا۔ کوالالمپور سے عملے اور مسافروں سمیت 239 افراد کے ساتھ بیجنگ کیلئے ملائیشین ایئر لائن کا طیارہ ایم ایچ 370 آٹھ مارچ کو پرواز سے ایک گھنٹے بعد ہی لاپتہ ہوگیا تھا۔ تلاش میں مصروف حکام پراعتماد ہیں کہ انھیں اس بوئنگ 777 کے ملبے کے مقام سے متلعق معلومات ہیں جو کہ پرتھ سے شمال مغرب میں 150 کلومیٹر دور ہوسکتی ہیں۔ روبوٹک آبدوز کو تلاش کیلئے بھیجنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب لاپتہ طیارہ کے بلیک باکس کے ممکنہ سگنلز آنا بند ہوچکے تھے۔

TOPPOPULARRECENT