Wednesday , December 19 2018

لاپتہ طیارہ کے مہلوکین کے ورثا کو امداد

کوالالمپور۔20اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کوالالمپور کے لاپتہ ہوجانے والے طیارہ کے 239مسافرین کے سوگوار ارکان خاندان کو ملیشیا نے امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ نائب وزیر خارجہ حمزہ زین الدین نے مہلوک مسافرین کے ورثا کی شناخت کے بعد انہیں ملیشیا ایئر لائنز کی جانب سے امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ارکان خاندان سے متوقع امدادی رقم سے حکومت کو مطلعہ کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔دریں اثناء پرتھ سے موصولہ اطلاع کے بموجب چھوٹی آبدوز کشتی نے جو سمندر کی گہرائی میں لاپتہ طیارہ کا ملبہ تلاش کرنے تعینات کی گئی ہے آج اپنی ساتویں مہم مکمل کردی ‘ اہم آبدوز کشتی کو لاپتہ طیارہ کے ملبہ کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا ۔

TOPPOPULARRECENT