Monday , April 23 2018
Home / جرائم و حادثات / لاپتہ لڑکی کا پتہ لگانے پولیس کے خصوصی ٹیمیوں کی تشکیل

لاپتہ لڑکی کا پتہ لگانے پولیس کے خصوصی ٹیمیوں کی تشکیل

حیدرآباد /6 اپریل ( سیاست نیوز ) چکڑپلی علاقہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی لڑکی کا پتہ لگانے کیلئے پولیس نے تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ پانچ سالہ ایس مونیکا جو چھ دن قبل اپنے مکان کے قریب سے اچانک لاپتہ ہوگئی تھی اور پولیس اس کا پتہ لگانے کیلئے سی سی ٹی کیمروں کا تجزیہ بھی کیا ہے ۔ مونیکا جو کیب ڈرائیور رمیش کی بیٹی ہے کو اس کی خالہ نے گود لے لیا تھا اور وہ چکڑپلی کے علاقہ باغ لنگم پلی میں مقیم ہے ۔ اچانک لاپتہ ہونے کے بعد پولیس میں شکایت درج کی گئی جہاں پر پولیس نے اغواء کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ سب انسپکٹر چکڑپلی بی انجنیلو نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات اور سی سی ٹی اور کیمروں کی ریکارڈنگ سے معلوم ہوا کہ مونیکا اسی علاقہ میں واقع ایم مکان میں سیڑھیوں کے ذریعہ داخل ہوئی تھی ۔ پولیس نے علاقہ کے تمام عمارتوں کی تلاشی لی لیکن اس کا پتہ نہ چل سکا ۔

TOPPOPULARRECENT