لاپتہ ملائیشیائی ہوائی جہاز کا مقدمہ خارج

واشنگٹن۔ 24 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایک جج نے سال 2014 ء میں لاپتہ ہونے والے ملائیشیائی طیارے ایم ایچ 370 کے سلسلے میں بوئنگ، ایلیاز ایس ای اور ملائیشیا ایئر لائنز کے خلاف دائر مقدمے کو جمعہ کو خارج کردیا۔جج کیتن جي بران جیکسن نے کہاکہ یہ معاملہ ملائیشیا ایرلائنز کی طرف سے چلائے جانے والے ایک مسافر طیارہ کے غیر متوقع طور پر لاپتہ ہونے سے منسلک ہے ۔ امریکہ میں جہاز ایم ایچ 370 آفات سے متعلق مقدمہ تکلیف دہ ہے۔ 8نومبر 2014 ء کو کوالالمپور سے بیجنگ کیلئے روانہ ہونے والے جہاز کا پرواز کے آدھے گھنٹے سے کم وقت میں ہی ریڈار سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔ اس طیارے میں 227 مسافر اور عملے کے 12 اراکین سوار تھے ۔

TOPPOPULARRECENT