Monday , June 18 2018
Home / دنیا / لاپتہ ملائیشین طیارے کے مسافروں کے اکاؤنٹس سے رقم کا سرقہ

لاپتہ ملائیشین طیارے کے مسافروں کے اکاؤنٹس سے رقم کا سرقہ

کوالالمپور ۔ 16 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کوالالمپور سے اڑان بھرکر بحرہند میں لاپتہ ہوجانے والے ملائیشین طیارے ایم ایچ 370 کے چار مسافروں کے بینک اکاؤنٹس سے 30 ہزار ڈالرز چرانے کے الزام میں ملائیشیا میں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ مذکورہ جوڑے کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور ان میں سے بینک میں ملازمت کرنے والی خاتون پر الزام ہے کہ ا

کوالالمپور ۔ 16 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کوالالمپور سے اڑان بھرکر بحرہند میں لاپتہ ہوجانے والے ملائیشین طیارے ایم ایچ 370 کے چار مسافروں کے بینک اکاؤنٹس سے 30 ہزار ڈالرز چرانے کے الزام میں ملائیشیا میں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ مذکورہ جوڑے کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور ان میں سے بینک میں ملازمت کرنے والی خاتون پر الزام ہے کہ اُس نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر بدقسمت طیارے کے دو ملائیشین اور دو چینی مسافروں کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوائی ۔ اس کیس میں پولیس کو ایک پاکستانی شخص کی بھی تلاش ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ رقم کا کچھ حصہ اس کے اکاؤنٹ میں بھی منتقل کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستانی شخص ابھی ملائیشیا ہی میں ہے اور اس کی تلاش جاری ہے ۔

ہیتھرو ائرپورٹ کی توسیع کے خلاف احتجاج
لندن ۔ 16 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہیتھرو ائر پورٹ کی توسیع کے مخالفین کا احتجاج جاری ہے، جو ایرپورٹ کی توسیع کے لئے اپنے زیر قبضہ پلاٹ خالی کرنے پر تیار نہیں ہیں۔ گرو ہیتھرو گروپ نے سپسن، مغربی لندن میں ایک پلاٹ پر کمیونٹی مارکیٹ گارڈن قائم کیا ہے، جو تیسرے رن وے کی تعمیر کی صورت میں منہدم ہوسکتا ہے۔ گروپ کو پلاٹ خالی کرنے کے لیے گزشتہ ماہ نوٹس مل گیا تھا۔ گرو ہیتھرو کی تعمیر چار سال قبل ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT