Tuesday , April 24 2018
Home / شہر کی خبریں / لاپتہ موظف ہیڈ کانسٹبل کی نعش ریلوے پٹریوں کے قریب دستیاب

لاپتہ موظف ہیڈ کانسٹبل کی نعش ریلوے پٹریوں کے قریب دستیاب

حیدرآباد۔ 21 جنوری (سیاست نیوز) پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل کی نعش آج ریلوے پٹریوں کے قریب دستیاب ہوئی۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے بموجب 59 سالہ غوث محی الدین ساکن شاستری پورم جو سابق پولیس ملازم تھے، 12 جنوری کو اپنے مکان سے چہل قدمی کیلئے روانہ ہوئے اور مکان نہ لوٹنے پر ان کے افرادِ خاندان مائیلار دیو پولیس میں ایک شکایت درج کرائی تھی۔ اس ضمن میں گمشدگی کا ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ ان کی نعش آج فلک نما بدویل ریلوے پٹریوں کے قریب دستیاب ہوئی۔ ریلوے پولیس کا قیاس ہے کہ غوث محی الدین کا انتقال دو دن قبل ہوا ہوگا۔ پولیس نے متوفی کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT