Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / لاپتہ کمسن کی نعش برآمد

لاپتہ کمسن کی نعش برآمد

حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی پولیس نے پر اصرار طور پر لاپتہ ایک کمسن کی نعش کو مشتبہ حالت میں دستیاب کرلیا ہے جو مسخ شدہ حالت میں پائی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 5 سالہ کیرتنا جو بھالکی کرناٹک علاقہ کے ساکن پرمیشور کی بیٹی تھی 12 مارچ سے اچانک لاپتہ ہوگئی تھی ۔ کیرتنا کے والدین کے مطابق پولیس کو ان کے پڑوسیوں پر شبہ ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گونگی اور بہری یہ کمسن پرمیشورکی بیٹی ٹاٹا نگر برنداون کالونی میں رہتی تھی ۔ 12 مارچ کے دن یہ لڑکی اچانک لاپتہ ہوگئی تھی ۔ پرمیشور اپنے رشتہ دار کی تقریب میں شرکت کیلئے آیا ہوا تھا ۔

لڑکی کے پراصرار طور پر لاپتہ ہونے کے بعد اس کے والدین نے اس لڑکی کو ہر ممکنہ مقامات پر ڈھونڈا تاہم ایک شخص کے مشورہ پر کہ وہ پوجا پاٹ سے دستیاب ہوجائے گی ۔ اس کی تیاری کیلئے موز کے پتوں کی تلاشی میں تھا کہ اسے اپنی کمسن کی نعش جھاڑیوں سے دستیاب ہوئی ۔ پولیس نے کیرتنا کے والدین کے بیانات کو ریکارڈ کرلیا ہے اور ان کے الزامات کے مطابق پڑوسیوں کو شک کے دائرہ میں لے لیا ہے ۔ جن کا سابق میں ان سے جھگڑا ہوا تھا ۔ پولیس مائیلاردیو پلی مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT