Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / لاپتہ ہندوستانی لڑکی کی نعش دستیاب امریکی پولیس کی جانب سے توثیق

لاپتہ ہندوستانی لڑکی کی نعش دستیاب امریکی پولیس کی جانب سے توثیق

ہوسٹن ۔ /24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شیرین میتھیوز 3 سالہ ہندوستانی لڑکی دو ہفتہ سے لاپتہ تھی ۔ امریکی پولیس نے چند گھنٹے قبل اعلان کیا ہے کہ وہ مرچکی ہے اس کو گود لینے والے باپ نے اعتراف کیا کہ دؤدھ پیتے وقت اس کی سانس رک گئی تھی ۔ شیرین کی نشوونما میں کئی مسائل پیدا ہوئے تھے اور وہ زبانی ترسیلی مہارتوں سے محروم تھی ۔ اسے آخری مرتبہ اس کے خاندان میں /7 اکٹوبر کو ٹیکساس میں اپنے گھر کے پچھواڑے دیکھا تھا ۔ اس کی نعش مکان سے تقریباً ایک کیلو میٹر کے فاصلہ پر دستیاب ہوئی ۔ پولیس نے کہا کہ طبی معائنے اور دانتوں کے ریکارڈ کی بنیاد پر نعش کی شناخت ممکن ہوئی ۔

گمشدہ بچی کو گود لینے والا باپ گرفتار
ہوسٹن ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) لاپتہ ہوجانے والی 3 سالہ ہندوستانی بچی کو گود لینے والے باپ کو آج گرفتار کرلیا گیا اور اس کے خلاف بچی کو خطرناک ذہنی نقصان پہنچانے کا معاملہ درج کیا گیا۔ یاد رہیکہ صرف ایک روز قبل مذکورہ شخص کے مکان کے قریب ایک چھوٹے سے پل سے ایک بچی کی نعش دریافت ہوئی تھی جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ 37 سالہ ویزلی میتھیوز کو اس وقت گرفتار کرلیاگیا جب اس نے اپنی گود لی ہوئی بیٹی کی گمشدگی سے متعلق پولیس کو دوسری کہانی سنائی۔ قبل ازیں اس نے پولیس کو بتایا تھا کہ بچی نے چونکہ دودھ نہ پینے پر اصرار کیا تھا لہٰذا اس نے سزاء کے طور پر رات کے تین بجے بچی کو مکان کے باہر کھڑا کردیا تھا۔ تاہم بعدازاں وہ رضاکارانہ طور پر اپنے وکیل کے ساتھ رچرڈسن پولیس اسٹیشن پہنچا اور وہاں موجود ڈیٹکٹیوز سے بات کی اور بچی (جس کا نام شیرین بتایا گیا ہے) کی گمشدگی سے متعلق تفصیلات بتائیں۔ رچرڈسن پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان سرجنٹ کیوین پر لچ نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے البتہ اس کے دوسرے بیان کی تفصیلات نہیں بتائی۔ میتھیوز کا تعلق ہندوستان کی ریاست کیرالا سے ہے اور اس نے اپنی بیوی سینی کے ساتھ بہار سے مذکورہ بچی کو دو سال قبل گود لیا تھا۔ اب تک جس بچی کی نعش ملی ہے اس کے بارے میں یہ توثیق نہیں ہوئی ہیکہ آیا وہ نعش گمشدہ بچی شیرین کی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT