Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / لاپتہ 36 بچوں کی بازیابی

لاپتہ 36 بچوں کی بازیابی

آپریشن اسمائیل پر جائزہ اجلاس ، مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کی شرکت

آپریشن اسمائیل پر جائزہ اجلاس ، مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کی شرکت

حیدرآباد۔ 12 جنوری (سیاست نیوز) اغوا، گمشدہ، پُراسرار طور پر لاپتہ کمسن بچوں کی تلاش کیلئے سائبرآباد پولیس کی جانب سے شروع کردہ ’’آپریشن اسمائیل‘‘ کا آج اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ سائبرآباد پولیس کمشنر مسٹر سی وی آنند کی صدارت میں منعقدہ اس جائزہ اجلاس میں چائیلڈ ویلفیر محکمہ کے علاوہ جوینائل جسٹس بورڈ، پراجیکٹ ڈائریکٹر انٹیگریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ چائیلڈ ہیلپ لائن اور رضاکار تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ سائبرآباد نے سال نو سے آپریشن اسمائیل کا آغاز کیا ہے اور اس کی نگرانی ڈی سی پی ملکاجگری محترمہ رما راجیشوری کررہی ہیں۔ اس آپریشن کے تحت ایسے کمسن بچوں کی تلاش کی جائے گی جو اغوا، پُراسرار طور پر لاپتہ اور گمشدہ ہوگئے ہیں۔ اس جائزہ اجلاس میں 43 سب انسپکٹرس بھی شریک تھے، جو خصوصی طور پر اس آپریشن کیلئے منتخب کئے گئے ہیں۔ آپریشن کے آغاز سے آج تک پولیس نے 36 ایسے بچوں کو تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کرلی جن کی گمشدگی اور مختلف دفعات کے تحت رپورٹ مختلف پولیس اسٹیشنوں میں درج کی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میں ایسے بچے بھی شامل ہیں جو تعلیم حاصل کرنا چاہئے لیکن زبردستی انہیں مزدوری کے کام پر لگا دیا گیا جو اپنے مکان سے فرار ہوگئے اور ایسے بچے بھی شامل ہیں جن کے والدین پر ان کی پرورش بوجھ ثابت ہورہی تھی۔ پولیس فی الحال ایسے بچوں کو سرکاری محکموں کی نگرانی میں چلائے جارہے ہومس منتقل کررہی ہے۔ ڈی سی پی ملکاجگری محترمہ رما راجیشوری کے مطابق جادھاپور زون میں 4 ،کوکٹ پلی میں 7، الوال میں 3، ملکاجگری میں 9، ایل بی نگر میں 2، بالا نگر میں 5، پیٹ بشیرآباد میں ایک اور شمس آباد زون میں 5 بچوں کو تلاش کرلیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT