Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے خلاف کارروائی، اسپورٹس کار ضبط

لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے خلاف کارروائی، اسپورٹس کار ضبط

حیدرآباد۔ /11 مارچ (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ پولیس نے آج ایک کارروائی میں خطرناک اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے ایک شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کی کار ضبط کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ملک پیٹ کے نظام الدین قریشی آج صبح خیریت آباد چوراہے سے پنجہ گٹہ کی سمت تیز رفتار سے کار چلارہا تھا کہ سڑک پر موجود راہ گیر دیگر افراد خوفزدہ ہوگئے ۔ ڈیوٹی پر موجود کانسٹبل وینکٹیش نے لاپرواہی سے کار چلانے کے واقعہ کو اپنے اعلیٰ عہدیدادروں کو واقف کروایا جس پر اس کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ کانسٹبل نے کار کا تعاقب کرکے اسے ناگرجنا سرکل کے قریب روک لیا اور نظام الدین کے قبضے سے اس کا ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرلیا اور بعد ازاں بیرونی ممالک کی اسپورٹس کار جس کی مالیت دو کروڑ بتائی جاتی ہے ضبط کرلی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT