Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / لاپرواہی کی وجہ سے دو کمسن فوت

لاپرواہی کی وجہ سے دو کمسن فوت

حیدرآباد /4 فروری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو کمسن لاپرواہی کے سبب فوت ہوگئے ۔ گھٹکیسر اور گاندھی نگر پولیس حدود میں یہ دلسوز واقعات پیش آئے ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق دیڑھ سالہ لڑکے کمسن کوشک جو شیواریڈی گوڑہ علاقہ کے ساکن سرینواس کا بیٹا تھا ۔ سرینواس پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا کل یہ کمسن کھی

حیدرآباد /4 فروری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو کمسن لاپرواہی کے سبب فوت ہوگئے ۔ گھٹکیسر اور گاندھی نگر پولیس حدود میں یہ دلسوز واقعات پیش آئے ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق دیڑھ سالہ لڑکے کمسن کوشک جو شیواریڈی گوڑہ علاقہ کے ساکن سرینواس کا بیٹا تھا ۔ سرینواس پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا کل یہ کمسن کھیل رہا تھا کہ ان کا مکان عمارت کی تیسری منزل پر واقع ہے ۔ کمسن کو کوشک کھیل کے دوران بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 4 سالہ وکاس سودا جو بھاگیہ لکشمی نگر کے ساکن ہری سودا کا بیٹا تھا ۔19 جنوری کے دن وکاس سودا اپنے مکان میں کھیل رہا تھا کہ اچانک اس کے جسم پر گرم پانی کا برتن گر گیا اور وہ شدید جھلس گیا تھا جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT