Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / لاکورسیس میں داخلوں کیلئے کونسلنگ

لاکورسیس میں داخلوں کیلئے کونسلنگ

حیدرآباد ۔ 23اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں 3 سالہ اور 5 سالہ ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کورسیس میں داخلے کیلئے کونسلنگ شیڈول جاری کردیا گیا۔ سرٹیفکیٹس کی جانچ 29 اکٹوبر اور 2 نومبر کے درمیان ہوگی۔ سیٹس کا الاٹمنٹ 5 نومبر کو ہوگا اور کلاسیس 8 نومبر سے شروع ہوں گی۔ چار ہیلپ لائن سنٹرس، 3 حیدرآباد میں اور ایک ورنگل میں ہوں گے جو اڈمیشن کونسلنگ کا کام کریں گے۔ کونسلنگ کے یہ چار سنٹرس نظام کالج بشیر باغ، اے وی آرٹس اینڈ سائنس کالج حیدرآباد، جے این ٹی یو کوکٹ پلی حیدرآباد اور کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل ہیں۔

 

تلنگانہ کے کتہ گڑم میں اسپیشلائزڈ ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کے قیام کی مساعی
حیدرآباد 23 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ کے کتہ گڑم میں اسپیشلائزڈ ٹکنالوجیکل یونیورسٹی قائم کی جائے گی ۔ تلنگانہ اعلی تعلیمی کونسل نے اس سے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس کی تیاریاں نومبر کے اواخر تک مکمل کرلی جائیں گی ۔ اس یونیورسٹی کے قیام سے اس علاقہ میں کانکنی کا تجزیہ کیا جاسکتا ہے اور مختلف دھاتوں کا تجربہ بھی کرنے کی سہولت مل سکتی ہے ۔ تلنگانہ اعلی تعلیمی کونسل کی میٹنگ ‘ اس کے چیرمین پروفیسر بی ایس پرساد کی صدارت میں منعقد کی گئی ۔ اس یونیورسٹی میں اسکیل ڈیولپمنٹ کورسس بھی شروع کئے جائیں گے ۔

 

کریم نگر میں تلگو ا کیڈیمی کے
ریجنل سنٹر کی تجویز
کریم نگر 23اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار نے کہا ہے کہ انہوں نے کریم نگرمیں تلگو اکیڈیمی کے ریجنل سنٹر کی تجویز پیش کی ہے ۔انہو ں نے تلگو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر سے حال ہی میں ملاقات کرتے ہوئے کریم نگر میں اس ریجن یا سنٹر کے قیام کی خواہش کی جس پر ڈائرکٹر نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ایک پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔ ڈائرکٹر نے کہا کہ سنٹر کے آغاز کے لئے وہ تیار ہیں۔ونود نے اس بات کا اظہار کیاکہ بہت جلد اکیڈیمی کے ریجنل سنٹر کے قیام کی منظوری ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT