لاک ڈاؤن پروٹوکال کی خلاف ورزی کرنے پر ہونے والی دولہن کے والد پر مقدمہ درج۔حیدرآباد

   

حیدرآباد۔اپنی بیٹی کے مہندی تقریب میں جمعہ کی رات تیسری جنس کے لوگوں کے ”قابل اعتراض“ ڈانس منظم کرنے پر اور لاک ڈاؤن کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔

نیو انڈین ایکسپر س میں شائع خبر کے بموجب یہ واقعہ حبیب نگر علاقے میں پیش آیاہے۔ مقامی لوگوں نے جیسے ہی دیکھاکے تیسری جنس کے لوگ ڈانس کررہے ہیں کئی لوگ وہاں پر اکٹھا ہوگئے ہیں۔ ایک مہمان نے اس سارے واقعہ کی فلم بندی کی او رسوشیل میڈیا پر اسکو پوسٹ کیاہے۔

اس ویڈیو میں ڈانسرس اور مہمانوں دونوں کو کویڈ19کے قواعد کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے دیکھا گیاہے۔ جیسے ہی سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائیرل ہوا‘ پولیس نے آفات سماوی انتظامی ایکٹ او وبائی امراض ایکٹ کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاہے۔

اس سے قبل حبیب نگر پولیس اسٹیشن حدود میں آنے والے افضل ساگر علاقے میں سالگرہ کی تقریب منانے کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر برتھ ڈے بوائے ارجن او رسائی رام کے بشمول نو لوگوں کو پولیس نے گرفتار کرلیاتھا


تلنگانہ میں کویڈ19کے معاملات
درایں اثناء تلنگانہ میں ہفتہ ے روز 1771نئے کویڈ کے معاملات درج کئے گئے ہیں‘ جس کے بعد جملہ معاملات6,02,089ہیں وہیں 13اموات کے ساتھ مرنے والو ں کی جملہ تعداد3469تک پہنچ گئی ہے۔

حیدرآباد میں سب سے زیادہ معاملات171جس کے بعد نلگنڈہ157اور کھمم 149اضلاع شامل ہیں۔

فی الحال ریاست میں فعال معاملات22,133تک پہنچ گئے ہیں۔