Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / لاہور دھماکہ‘پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کو پھر دھکہ

لاہور دھماکہ‘پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کو پھر دھکہ

کراچی۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)فیروز پور روڈ پر ہوئے بم دھماکے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی کوششوں کو شدید دھکا لگا ہے اور اس سال لاہور میں ورلڈ الیون اور سری لنکا کے ساتھ دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کو ستمبر میں لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا تھا اورپاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن بورڈ کو اپنی ہوم سیریز کا شیڈول منظور ی کے لئے بھیجا ہوا ہے جس میں سری لنکا سے درخواست کی گئی ہے کہ سیریز کے آغاز میں ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی لاہور میں کھیلے جائیں۔ سری لنکا چاہتا ہے کہ سیریز کا آغاز دو ٹسٹ میچوں کی سیریز سے ہو۔دونوں ٹسٹ ابوظہبی اور دبئی میں ہونا ہے تاہم سری لنکا نے ابھی تک پاکستان میں میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر نہیں کی تھی۔ دہشت گردی کے تازہ واقع نے پی سی بی کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔دھماکے کے بعد نیشنل اکیڈمی لاہور میں بیرونی کوچز کی سیکورٹی کو بھی مزید سخت کردیا گیا ہے۔
ششما و رما کو ڈی ایس پی کی پیشکش
شملہ۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی ویمنس کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر ششما ورما کو ڈی ایس پی کے عہدہ کی پیشکش کی گئی ہے۔تفصیلات کے بموجب ہماچل پردیش حکومت نے ہندوستانی کٹرکٹر کو پولیس میں اعلیٰ عہدہ دینے کی پیش کش کی ہے۔چیف منسٹرویربھدرا سنگھ نے کہا کہ ششما نے جو مظاہرہ کئے ہیں وہ قابل فخر ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT