Tuesday , June 19 2018
Home / پاکستان / لاہور میں دھماکہ ِ، ایک ہلاک ،پولیس اہلکاروں سمیت کئی زخمی

لاہور میں دھماکہ ِ، ایک ہلاک ،پولیس اہلکاروں سمیت کئی زخمی

لاہور ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لاہورمیں چہارشنبہ کی رات رائیونڈ روڈ کے قریب زور دار دھماکے میں ایک شخص ہلکا اور پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ پولیس اہلکاروں کے قریب ہوا۔ زخمیوں میں اے ایس پی رائیونڈ شامل ہیں۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق رائے ونڈ اجتماع گاہ کے باہر پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا۔متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ ملت اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں۔ امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT