Saturday , April 21 2018
Home / عرب دنیا / لاہور میں زنخوں کیلئے پہلے اسکول کا آغاز

لاہور میں زنخوں کیلئے پہلے اسکول کا آغاز

لاہور۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں زنخوں کیلئے اپنے نوعیت کے پہلے اسکول کا آغازہوگیا ہے جہاں انہیں تعلیم کے علاوہ مختلف ہنرمندی کے کورسیس بھی پڑھائے جائیں گے۔ این جی او ایکسپلوزنگ فیوچر فاؤنڈیشن (EFF) کی جانب سے دی جینڈر گارڈین اسکول کو شہر کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھاریٹی کے علاقہ میں کھولا گیا ہے۔ این جی او کے مطابق پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے آبادی والے شہر لاہور میں زنخوں کی آبادی 30,000 ہے۔ کلاسیس کا آج سے آغاز ہوگیا جہاں 12 سال پر مشتمل پرائمری سطح سے میٹریکولیشن تک اور اس کے بعد کالج میں داخلہ تک مکمل تعلیم فراہم کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT