Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / لاہور میں سری لنکا کی میزبانی کی تیاریاں عروج پر

لاہور میں سری لنکا کی میزبانی کی تیاریاں عروج پر

لاہور۔18اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )سری لنکن ٹیم کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والے آخری ٹی20 میچ کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کردی گئی ہے اور پی سی بی نے اس بار ٹکٹوں کی قیمتوں میں نسبتاً کمی کی ہے۔حال ہی میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ورلڈ الیون کے خلاف ہونے والی تین میچز پر مشتمل سیریز کیلئے ٹکٹوں کی مالیت 500 روپے سے 8 ہزار روپے تک رکھی گئی تھی جس پر شائقین کرکٹ نے زیادہ قیمتوں پر پی سی بی کو شدید تنقید کی۔سابق تجربے کو مدنظر رکھ کر اس مرتبہ پی سی بی نے ٹکٹ کی قیمتیں نسبتاً کم رکھی ہیں اور ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت پانچ ہزار روپے ہے۔پی سی بی نے ابتدائی طور پر فرسٹ کلاس اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کی ہے اور بعد میں باقی انکلوژر کے ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے۔پی سی بی نے وسیم اکرم انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت پانچ ہزار روپے مقرر کی ہے تاہم جبکہ عمران خان اورفضل محمود انکلوژر کے ٹکٹس تین تین ہزارمیں فروخت ہوں گے۔پاکستان اور سری لنکاکے درمیان سیریزکا آخری ٹونٹی20 قذافی اسٹیڈیم میں انتیس اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT