Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / لاہور میں کرکٹ کے لئے فوج تعینات

لاہور میں کرکٹ کے لئے فوج تعینات

لاہور ۔25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان اور سری لنکا کے مابین اتوار کو مجوزہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ پاک فوج کے دستے بھی اتوار کو لاہور میں سیکیورٹی خدمات انجام دیں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ اور حکومت پنجاب کے مابین سیکیورٹی کے بارے میں متعدد امور طے پا گئے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے موقع پر کسی بھی قسم کا خطرہ مول لینا نہیں چاہتیں، لہذا پاک فوج کے مستعد دستے حسب سابق فرائض سر انجام دیں گے،وہ ہفتے کو ہی قذافی اسٹیڈیم اورگردونواح کے علاقے کا چارج سنبھال لیں گے۔واضح رہے کہ حکومت نے مارچ2017 میں پی ایس ایل ٹو فائنل کے موقع پر جو انتظامات کیے اسی طرز پرپاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی ہو گی۔ذرائع نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم کے قریب ایک عارضی اسپتال بھی بنایا جائیگا جو20 بیڈز پر مشتمل ہونے کے ساتھ تمام طبی سہولیات سے آراستہ ہوگا۔

 

 

TOPPOPULARRECENT