Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / لاہور میں 17 بشمول انجنیئر دولت اسلامیہ کے مشتبہ کارکن گرفتار

لاہور میں 17 بشمول انجنیئر دولت اسلامیہ کے مشتبہ کارکن گرفتار

لاہور میں 17 بشمول انجنیئر دولت اسلامیہ کے مشتبہ کارکن گرفتار
لاہور ۔10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) 17مشتبہ دولت اسلامیہ کارکن بشمول ایک انجنیئر اور ماہر اطلاعاتی ٹکنالوجی انسداد دہشت گردی کارروائی میں گرفتار کرلئے گئے ۔ جن سے ملک کو خطرہ پیدا ہوگیا تھا ۔ لاہور کے مختلف علاقوں سے گذشتہ چند دنوں میں یہ گرفتاریاں عمل میں آئیں ۔ ماہر اطلاعات و ٹکنالوجی احمد رضوان اور انجنیئر طلحہ قصبہ آوان سے گرفتار کئے گئے جب کہ ان کے قریبی بااعتماد ساتھی عثمان ملک نے اُن کی مخبری کی تھی۔ ملک اور دیگر دو افراد لاہور کے شام نگر علاقہ سے گذشتہ ہفتہ گرفتار کیا گیا تھا جب کہ انسداد دہشت گردی عہدیداروں نے دولت اسلامیہ کے مبینہ حامیوں اور کارکنوں کی گرفتاری کیلئے مہم شروع کی تھی ۔ ایک اور گرفتار مشتبہ شخص کی شناخت کامران گجر کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ وہ اور اس کی سالی ایک این جی او چلارہے تھے اور خواتین کو اپنے گروپ میں بھرتی کررہے تھے ۔ مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر تخفیف کیلئے منتقل کیا گیا ہے ۔ ڈی آئی جی لاہور پولیس حیدر اشرف نے کہا کہ دولت اسلامیہ کے مشتبہ ارکان کے خلاف کارروائی جاری رہیں گی ۔ صوبہ پنجاب میں دھاؤں کے دوران یہ گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں ۔ گرفتار شدہ افراد نے دولت اسلامیہ کے سینئر کارکن بشمول اسلام آباد کے سربراہ امیر منصور ‘ نائب امیر عبداللہ منصوری اور صوبہ سندھ کے امیر عمر کاٹھیو کو گرفتار کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT