Thursday , August 16 2018
Home / پاکستان / لاہور ہائیکورٹ :5دہشت گردوں کی اپیلیں خارج

لاہور ہائیکورٹ :5دہشت گردوں کی اپیلیں خارج

راولپنڈی۔24 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لاہور ہائیکورٹ میں راولپنڈی بنچ کے جسٹس ارشد تبسم نے 5دہشت گردوں کی اپیلیں خارج کر دی ہیں،راولپنڈی بنچ نے سزائے موت کا فیصلہ برقراررکھتے ہو ئے پھانسی کے منتظر 5 دہشت گردوں کا حکم امتناع خارج کر دیا گیا ہے۔ ملزمان نے سویلین کورٹ میں ٹرائل کے لیے اپیل کی تھی۔پانچوں دہشت گرد کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ 20

راولپنڈی۔24 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لاہور ہائیکورٹ میں راولپنڈی بنچ کے جسٹس ارشد تبسم نے 5دہشت گردوں کی اپیلیں خارج کر دی ہیں،راولپنڈی بنچ نے سزائے موت کا فیصلہ برقراررکھتے ہو ئے پھانسی کے منتظر 5 دہشت گردوں کا حکم امتناع خارج کر دیا گیا ہے۔ ملزمان نے سویلین کورٹ میں ٹرائل کے لیے اپیل کی تھی۔پانچوں دہشت گرد کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ 2012 ء میں گجرات میں ایک فوجی کیمپ پر حملے کا جرم ثابت ہونے پر احسان عظیم، عمر ندیم، آصف ادریس، کامران اسلم اور عامر یوسف نامی افراد کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔وزیرِ اعظم کی جانب سے حال ہی میں دہشت گردی کے مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کے بعد ان افراد نے عدالت میں درخواست دی تھی۔فوری پھانسیاں قانون کے پھندے میں آ گئیںاس پر جج جسٹس ارشد تبسم نے پیر کو ان پانچوں قیدیوں کی سزا پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا تھا۔وزیرِ اعظم کے اس حکم کے بعد عدالتی فیصلے کو وفاقی حکومت کی جانب سے چیلنج کر دیا گیا تھا۔بدھ کو اس معاملے کی سماعت راولپنڈی میں ہوئی اور جج ارشد تبسم نے مختصر سماعت کے بعد حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کہ دوپہر 2:30 بجے سنایا گیا۔اپنے مختصر فیصلے میں عدالت نے حکم امتناع ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ مجرموں کو سزا قانون کے تمام تقاضے پورے کرنے کے بعد دی گئی۔اس فیصلے کے بعد ان افراد کی سزا پر عمل درآمد کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہوگئی ہے اور دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد انھیں پھانسی دی جا سکے گی۔بدھ کو سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نہ صرف ان مجرموں پر منصفانہ مقدمہ چلا بلکہ انھیں اپیل کا حق بھی دیا گیا تھا جو انھوں نے استعمال کیا۔

TOPPOPULARRECENT