Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / لا طلبہ کیلئے عمر کی حد لاگو نہیں ہوگی ہائیکورٹ کے احکام

لا طلبہ کیلئے عمر کی حد لاگو نہیں ہوگی ہائیکورٹ کے احکام

حیدرآباد ۔ 5 نومبر (ایجنسیز) اس سال لا کورسیس میں داخلہ کیلئے خواہشمند امیدواروں کو عمر کی حد لاگو نہ ہونے کے سبب راحت حاصل ہوئی۔ حیدرآباد ہائیکورٹ ڈیویژن بنچ نے احکام جاری کرتے ہوئے کہا لا کورسیس میں داخلوں کیلئے بار کونسل آف انڈیا کی صراحت کردہ عمر اس تعلیمی سال سے امیدواروں پر لاگو نہیں ہوگی۔ بھیم راؤ اور ایک دیگر درخواست گذار کی جانب سے داخل کردہ درخواست پر کارگذار چیف جسٹس رمیش رنگاناتھن اور جسٹس اے شنکر، نارائن پر مشتمل بنچ نے یہ عارضی احکام صادر کیں۔ درخواست گذاروں نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ بار کونسل آف انڈیا نے مارچ 2009ء میں ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 20 سال سے کم عمر امیدوار پانچ سالہ لا کورس میں داخلے کے اہل ہوں گے جبکہ 30 سال سے زائد کے امیدوار تین سالہ کورس میں داخلہ نہیں لے سکتے۔ درخواست گذاروں نے استدلال پیش کیا کہ بارکونسل آف انڈیا کا یہ نیا اعلامیہ لاسیٹ کے اعلان کے بعد آیا ہے جو کہ اس سال لاگو نہیں کیا جاسکتا۔ حیدرآباد ہائیکورٹ بنچ نے کہا عمر کی تحدیدات اس سال سے لاگو نہیں کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT