Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / لا لیگا فٹبال ‘ بارسیلونا کی شاندار کامیابی ‘ میسی کا بہترین مظاہرہ

لا لیگا فٹبال ‘ بارسیلونا کی شاندار کامیابی ‘ میسی کا بہترین مظاہرہ

میڈریڈ 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بارسیلونا نے لا لیگا فٹبال لیگ کے ایک میچمیں گیٹافے کے خلاف 6 – 0 سے کامیابی حاصل کرلی ۔ اس کامیابی کے ساتھ بارسیلونا کی ٹیم لا لیگا میں سر فہرست ہوگئی ہے ۔ اس میچ میں پانچ مرتبہ کے پلئیر آف دی ائیر ایوارڈ پانے والے لیونل میسی نے بہترین مظاہرہ کیا ۔ میسی نے خود ایک بہترین گول کیا اور انہوں نے ٹیم کے مزید تین گولس اسکور کرنے میں اپنے پاسیس کے ذریعہ مدد کی ۔ اس کے علاوہ نیمر اور اردا تورن نے بھی ایک ایک گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بارہویں کامیابی دلانے میں اپنا رول ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT