لا 28لاکھ سے زائد مالیتی سونے کے ساتھ مسافر گرفتار

شمس آباد۔ /17 فبروری، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب دبئی سے شمس آباد ایر پورٹ آنے والی ایمیریٹس فلائیٹ نمبر EK526 کے ایک مسافر کی تلاشی لینے پر اس کے پینٹ سے 9 سونے کے کڑے اور پانچ چین برآمد ہوئے جس کا وزن 920.500 گرامس اور مالیت 28 لاکھ 90 ہزار 370 روپئے بتائی گئی جسے ضبط کرتے ہوئے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT