Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات /  لا12لاکھ روپئے مالیتی جعلی نوٹ ضبط

 لا12لاکھ روپئے مالیتی جعلی نوٹ ضبط

انتہائی اعلی معیاری طباعت ، شناخت میں دشواری : پولیس
حیدرآباد ۔ /9 ستمبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نے شہر میں بین ریاستی جعلی کرنسی ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے تین افراد بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 12 لاکھ جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر این کوٹی ریڈی نے بتایا کہ 50 سالہ محمد غوث جو سابق میں جعلی کرنسی نوٹس کو گشت کرانے کے الزام میں مونڈا مارکٹ گوپالا پورم ، کنچن باغ ، شاہ علی بنڈہ ، کالا پتھر ، بھوانی نگر ، چندرائن گٹہ ، میر چوک اور فلک نما پولیس کی جانب سے گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ دیڑھ ماہ قبل ضمانت پر رہائی کے بعد دوبارہ سرگرم ہوگیا اور مغربی بنگال کے مالڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والے ببلو شیخ کی مدد سے رابطہ قائم کیا جس نے غوث کو 12 لاکھ جعلی کرنسی نوٹس فراہم کئے ۔ شہر میں جعلی کرنسی گشت کرانے کے الزام میں ٹاسک فورس نے محمد غوث کے علاوہ 24 سالہ شریف الشیخ اور جہاں آراء بی بی کو گرفتار کرلیا جبکہ ببلو شیخ کی پولیس کو تلاش ہے ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ ضبط شدہ جعلی کرنسی نوٹس اعلیٰ کوالٹی کے ہونے کے سبب عام آدمی پہچاننا مشکل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT