Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / لا54 لاکھ روپئے مالیتی گٹکھا برآمد ۔ 8 افراد گرفتار

لا54 لاکھ روپئے مالیتی گٹکھا برآمد ۔ 8 افراد گرفتار

حیدرآباد 21 اگسٹ (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نے گٹکھے کے کاروبار اور اُس کی غیرقانونی منتقلی میں ملوث 8 افراد کو کنگ کوٹھی علاقے میں گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضے سے 54 لاکھ روپئے مالیت کا گٹکھا اور دیگر اشیاء برآمد کرلی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمباریڈی نے بتایا کہ متیم سریش اور متیم رمیش جو دونوں بھائی ہیں اور وہ متحدہ آندھراپردیش کے دور سے گٹکھے کا کاروبار کیا کرتے تھے اور حالیہ دنوں اس پر امتناع عائد کرنے کے بعد گٹکھے کی قیمت دوگنی ہونے کے سبب وہ شہر کے علاوہ کرناٹک اور دیگر علاقوں میں اسے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ دونوں بھائیوں نے کاویری روڈ کیرئیرس (ٹرانسپورٹ کمپنی) کے منیجر سی ایچ راملو کی مدد سے کنگ کوٹھی میں واقع ٹرانسپورٹ کے دفتر سے آج 54 لاکھ مالیتی گٹکھا دیگر ریاستوں کو منتقل کرنے والے تھے کہ ٹاسک فورس نے انھیں گرفتار کرلیا۔ اس کارروائی کے دوران پولیس نے سی ایچ راملو ، متیم سوریہ نارائنا ، متیم رمیش، جی نریندرا، اُبل شیٹی ہری بابو، کے بالراج، محمد کامران اور ایم لکشمنا ہنومنت پرساد کو گرفتار کرلیا ۔ اُن کے قبضہ سے مختلف برانڈ کے گٹکھا اور زردہ برآمد کرتے ہوئے اُنھیں نارائن گوڑہ پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT