Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / لا9لاکھ 20 ہزار روپئے مالیتی ممنوعہ ڈرگس ضبط 

لا9لاکھ 20 ہزار روپئے مالیتی ممنوعہ ڈرگس ضبط 

شمس آباد ۔ /7 اپریل (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر کارگو ٹرمینل میں ڈی آر آئی عہدیداروں نے لگیج کی تلاشی کے دوران ممنوعہ ڈرگس برآمد کرلئے ۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد ایرپورٹ سے کویت جانے والے کارگو سامان کی تلاش لینے پر ایک پارسل سے ممنوعہ ڈرگس Methaqualone نامی 2300 ٹیبلیٹس برآمد ہوئے جس کی قیمت 9 لاکھ 20 ہزار روپئے بتائی گئی ۔ ڈی آر آئی عہدیداروں نے کورئیر کمپنی سے تفصیلات حاصل کی تو پتہ چلا کہ محمد رفیع ساکن کڑپہ آندھراپردیش نے کورئیر بک کیا تھا جس میں چھ جینس پینٹ اور دو دیگر پینٹ شامل تھے ۔ جینس پینٹس کی سلائی کھولکر تلاشی لینے پر 2300 ٹیبلیٹس برآمد ہوئے جس پر ڈی آر آئی عہدیداروں نے محمد رفیع کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ممنوعہ ڈرگس کو ضبط کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT