Monday , December 18 2017
Home / دنیا / لبنانی شیعہ اور شامی علوی ایران کیخلاف سراپا احتجاج

لبنانی شیعہ اور شامی علوی ایران کیخلاف سراپا احتجاج

بیروت۔ 22 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) عرب ملکوں لبنان اور شام میں ایرانی حکومت کی بیجا مداخلت کے خلاف اب ایران کے اپنے ہم مسلک لبنانی شیعہ اور شام کے علوی قبیلے کے لوگ بھی سراپا احتجاج ہیں اور ایران مخالف مہمات میں متحد ہونے لگے ہیں۔ حال ہی میں شام اور لبنان کے صحافیوں، دانشوروں اور سماجی کارکنوں نے ایک مشترکہ گروپ تشکیل دیا ہے۔ ’’لبنانی شیعہ اور شامی علوی‘‘ کے نام سے قائم کردہ گروپ نے شام کے علاقے زبدانی میں شامی اپوزیشن اور ایرانی حکام کی موجودگی میں ہونے والے مذاکرات پر اپنا موقف واضح کیا ہے۔ اس گروپ نے اپنے شامی علوی قبیلے کے لوگوں اور لبنان کے اہل تشیع کے دستخط حاصل کرنا بھی شروع کئے ہیں۔ ایرانی مداخلت کے خلاف سراپا احتجاج گروپ کا کہنا ہے کہ زبدانی میں ایرانی مداخلت “سرکشی” کے مترادف ہے۔

TOPPOPULARRECENT