Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / لبنانی فوج کی دولت اسلامیہ کے خلاف پیشرفت

لبنانی فوج کی دولت اسلامیہ کے خلاف پیشرفت

حزب اللہ اور لبنان/شام کی افواج سے تعاون کی خبروں کی تردید

بیروت ۔ 20اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) لبنانی فوج نے دولت اسلامیہ کے ملک کے شمالی سرحدی علاقہ میں مورچوں پر فائرنگ کا احیاء کیا ۔ جب کہ شام نے آج اپنی سرزمین پر دولت اسلامیہ کے تیسرے مستحکم گڑھ پر قبضہ بحال کرلیا ۔ لبنان کی فوج نے اپنی کارروائی کا آغاز جرود الرائیبیگ اور جرودآقا کے علاقوں میں کارروائی کا احیاء کیا ۔ پہلے دن 30مقامی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ بریگیڈیئر جنرل نازیہ جریج نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہفتہ کی رات دیر گئے کارروائی کی گئی ۔ 20 دولت اسلامیہ کے جنگجو جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے جب کہ 10 لبنانی فوجی زخمی ہوئے ۔ لبنان کی دولت اسلامیہ کے خلاف کے دوران دونوں پڑوسی ممالک شام اور عراق جدوجہد میں مصروف ہیں ۔ دونوں ممالک کی حکومتیں اتوار کے دن دولت اسلامیہ کے مستحکم گڑھ تل عفر پر حملہ کا اعلان کرچکی ہیں ۔ یہ حملہ دولت اسلامیہ کے کئی بین الاقوامی حملوں کے دعوے کے بعد شروع ہوا ہے ۔ اس میں دو کار حادثات بھی شامل ہیں ‘ جن میں 14اسپینی ہلاک ہوئے ۔ فوج کے بموجب لبنان کی فوج نے تقریباً 600دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے جروراس البعلبک میں اور جرود القا کے علاقوں میں حصہ لیا ۔ جن کا رقبہ تقریباً 120مربع کلومیٹر ہے ۔ اتوار کے دن لبنان کے قومی خبر رساں ادارہ نے اطلاع دی ہے کہ فوجی توپ خانے سے زبردست فائرنگ کررہے ہیں ۔ دولت اسلامیہ کے مورچوں پر جرود راس البعلبک میں راکٹ برسائے جارہے ہیں ۔ ملک کے جنوبی علاقہ میں ایک مستحکم گڑھ پر حکومت قبضہ کرچکی ہے ۔ چھ دن کی جارحانہ کارروائی کے دوران جرود ارسال علاقہ میں جنگ بندی سے اتفاق ہوچکا ہے ۔ 8000پناہ گزینوں اور جہادیوں کو جہادیوں کے زیرقبضہ شمال مغربی شام کے علاقہ میں منتقل ہوگئے ۔ انہوں نے حزب اللہ کے پانچ جنگجوؤں کا رہا کردیا ۔ حزب اللہ کے بموجب دولت اسلامیہ کے خلاف ایک کارروائی شام کی سرحد سے متصل علاقہ میں شروع کی گئی ہے ۔ جنگجو صدر بشارالاسد کی فوج کے شانہ بہ شانہ باغیوں سے جنگ کررہے ہیں ۔ لبنان کی فوج نے حزب اللہ یا شامی فوج کے ساتھ اتحاد کی اطلاعات کی تردید کردی ۔حزب اللہ کے جنگی ذرائع ابلاغ کے بموجب جنگجو اور شامی فوج نے 87مربع کلومیٹر علاقہ کو دولت اسلامیہ کے قبضہ سے آزاد کروالیاہے ۔ یہ واقعہ مغربی قلامن علاقہ میں جو شام میں واقع ہے پیش آیا ۔
تازہ ترین اطلاعات کے بموجب عراق کی فوج نے تل عفر پر اپناقبضہ بحال کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT