Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / لبنانی وزیراعظم سعد، سعودی عرب میں محروس

لبنانی وزیراعظم سعد، سعودی عرب میں محروس

بیروت ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لبنان کے صدر مائیکل عون نے آج کہا کہ ان کے ملک کے وزیراعظم سعد حریری کو سعودی عرب میں حراست میں لے لیا گیا ہے جہاں انہوں نے اس ماہ کے اوائیل میں اپنے عہدہ سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔ مائیکل عون نے اپنے صدارتی ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’’(سعودی عرب کو روانگی کے) 12 دن بعد بھی وزیراعظم سعدحریری کی واپسی میں ناکامی کو کسی بھی صورت میں حق بجانب قرار نہیں دیا جاسکتا۔ چنانچہ ہم انہیں ویانہ سمجھوتہ کے برخلاف (سعودی عرب میں زیرحراست) محروس تصور کرتے ہیں۔ سعدالحریری سعودی عرب میں بھی کئی بڑی کمپنیاں ہیں، جہاں ان کے والد و سابق وزیراعظم لبنان رفیق الحریری نے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی تھی۔ سابق شاہ فہد بن عبدالعزیز کے فرزند پرنس محمد بن فہد کچھ عرصہ قبل تک سعودی عرب میں واقع سعد حریری کی ایک کمپنی ’’اوجر‘‘ کے جنرل منیجر تھے۔ اس ماہ کے اوائل میں رشوت ستانی کے الزام کے تحت گرفتار کئی شہزادوں میں محمد بن فہد بھی شامل تھے جن کی سیکوریٹی فورسیس سے جھڑپ میں ہلاکت کی اطلاعات منظرعام پر آتی رہی ہیں جس کی آزاد ذرائع سے توثیق یا تردید نہیں ہوسکی ہے۔ اس تناظر میں سعد الحریری کا سعودی دارالحکومت میں اچانک اعلان استعفیٰ لبنان کی سیاست یا ایران و حزب اللہ کے معاملات سے کہیں زیادہ سعودی عرب میں ان (حریری) کے کاروبار اور شاہی خاندان کے افراد سے ان کی معاملتوں سے بھی تعلق رکھتا ہے۔

روس میں طیارہ حادثہ کا شکار، 6 افراد کی موت
ماسکو،15نومبر (ڈاٹ کام) روس کے دوردراز خابارووسک علاقہ میں آج ایک چھوٹے طیارہ کے حادثہ کا شکار ہوجانے سے چھ افراد کی موت ہوگئی۔ خبررساں ایجنسی ریانووستی نے یہ اطلاع دی۔جس کے مطابق اس چھوٹے طیارہ میں عملہ کے اراکین سمیت مجموعی طورپر آٹھ لوگ سوار تھے ان میں سے ایک شخص اور ایک 3 سالہ بچی زندہ بچ گئے ہیں لیکن ان دونوں کی حالت نازک ہے ۔

TOPPOPULARRECENT