Monday , September 24 2018
Home / دنیا / لبنان: اسلحے کیلئے ایک ارب ڈالر کی سعودی امداد

لبنان: اسلحے کیلئے ایک ارب ڈالر کی سعودی امداد

پیرس۔8 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)لبنانی فوج کو سعودی عرب کی طرف سے ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم کا اسلحہ جلد فراہم کر دیا جائے گا تاکہ لبنان اپنے ان انتہا پسندوں سے لڑ سکے جو شام سے لبنان کی طرف آنا چاہتے ہیں۔سابق وزیراعظم سعد الحریری نے اس بارے میں بتایا ہے کہ یہ معاملہ ماہ اگست میں شاہ عبداللہ سے ملاقات کے موقع پر طے پایا تھا۔ سعد الحریر

پیرس۔8 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)لبنانی فوج کو سعودی عرب کی طرف سے ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم کا اسلحہ جلد فراہم کر دیا جائے گا تاکہ لبنان اپنے ان انتہا پسندوں سے لڑ سکے جو شام سے لبنان کی طرف آنا چاہتے ہیں۔سابق وزیراعظم سعد الحریری نے اس بارے میں بتایا ہے کہ یہ معاملہ ماہ اگست میں شاہ عبداللہ سے ملاقات کے موقع پر طے پایا تھا۔ سعد الحریری سعودی عرب حکمران خاندان کے ساتھ گہرے دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔اس ملاقات سے محض چند روز پہلے داعش کے جنگجووں نے لبنانی سرحد کے قریب ارسل نامی قصبے پر حملہ کیا تھا۔ اس وقت سے لبنانی فوج دفاعی ضرورتوں کیلئے کوشاں ہے۔القاعدہ اور النصرہ فرنٹ کے اکثر قائدین کی لبنان میں آمد کو روکنے کیلئے لبنانی فوج سرگرم ہے۔ تاہم اس کے باوجود شامی باغیوں کے لبنانی سرحد پر حملہ آور ہونے کے واقعات پیش آتے ہیں۔سعدالحریری نے اس صورتحال میں عالمی برادری اور داعش کے خلاف اتحاد میں شریک ملکوں کو یہ باور کرنے کی کوشش کی ہے کہ لبنانی فوج کے پاس دہشت گردوں کے مقابلے کیلئے کافی وسائل نہیں ہیں۔ سعد الحریری کے مطابق ’’عالمی اتحاد کو داعش کے خلاف مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT