Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / لبنان سے اسرائیل پر ایک بار پھر راکٹ حملہ

لبنان سے اسرائیل پر ایک بار پھر راکٹ حملہ

بیروت ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل سے ملحقہ سرحد کے قریب موجود جنوبی لبنان کے علاقے سے اسرائیل پر ایک راکٹ داغا گیا ہے۔ لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق یہ راکٹ حملہ جنوبی لبنان کے علاقے جرمق میں دریائے لیطانی کے قریب سے داغا گیا اور اس سے دو دن پہلے بھی اسرائیل پر ایسا ہی ایک راکٹ حملہ کیا گیا تھا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اس ر

بیروت ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل سے ملحقہ سرحد کے قریب موجود جنوبی لبنان کے علاقے سے اسرائیل پر ایک راکٹ داغا گیا ہے۔ لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق یہ راکٹ حملہ جنوبی لبنان کے علاقے جرمق میں دریائے لیطانی کے قریب سے داغا گیا اور اس سے دو دن پہلے بھی اسرائیل پر ایسا ہی ایک راکٹ حملہ کیا گیا تھا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد سرحد کے دوسری جانب اسرائیل سے سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔ تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT