Monday , September 24 2018
Home / دنیا / لبنان میں برطانوی خاتون سفارتکار کا قتل

لبنان میں برطانوی خاتون سفارتکار کا قتل

بیروت ،18دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) لبنان کے دارالحکومت بیروت سے برطانوی خاتون سفارتکار کی نعش ملی ہے ۔ریبیکا ڈیکس نامی 30 سالہ خاتون بیروت میں برطانوی سفارت خانے میں کام کرتی تھیں، ان کی نعش موٹر وے کے ساتھ پڑی ہوئی ملی۔کہا جارہا ہے کہ ریبیکا ڈائس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔مقتولہ ریبیکا ڈیکس کی نعش ہفتے کی شام بیروت سے محض آٹھ کلو میٹر دور جبل لبنان گورنری کے جل الدیب کے علاقے سے ایک سڑک کے کنارے پر پائی گئی تھی۔پولیس اور دیگر تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے سے پتا چلا ہے کہ خاتون سفارت کار کا رسی سے گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا۔مقامی اخبارات میں شائع خبروں میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کی نعش رومیہ جیل کے قریب ضھر الباشق ہاسپٹل منتقل کی گئی۔ اس کی شناخت جائے وقوعہ سے ملنے والی اس کی شناختی دستاویزات سے ہوئی۔ واقعے کے فوری بعد برطانوی سفارت خانے سے رابطہ کیا گیا۔بیروت میں متعین برطانوی سفیر ہیوگر شورٹر نے ایک بیان میں کہا کہ پورا سفارت خانہ ریبیکا کے بہیمانہ قتل پر دکھ اور صدمے سے دوچار ہے ۔ اس المناک واقعے پر ہم بیکی کے اہل خانہ، اس کے دوستوں اور ساتھیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

TOPPOPULARRECENT