Monday , November 20 2017
Home / دنیا / لبنان میں جاری سیاسی بحران کی یکسوئی کا امکان

لبنان میں جاری سیاسی بحران کی یکسوئی کا امکان

بیروت ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لبنان میں ڈیڑھ سال سے جاری سیاسی بحران اور صدر کے انتخاب میں ناکامی کے بعد ایک تازہ پیشرفت ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لبنان میں مختلف سیاسی جماعتوں کے صدارتی امیدوار اور سرکردہ عیسائی سیاست دان میچل عون کے ایک حریف امیدوار دستبردار ہو گئے ہیں اور انہوں نے میچل عون کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد 20 ماہ سے صدر کے انتخاب میں ناکامی کو ختم کرنے کا اہم موقع فراہم کیا ہے۔ گذشتہ روز میچل عون کی ملاقات عیسائی طبقے کے نمائندہ جماعت ’’لبنانی فورسز‘‘ کے سربراہ سمیر جعجع کے ہیڈ کواٹر میں ہوئی جس کے بعد دونوں رہ نماؤں نے ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT