Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / لبنان میں حزب اللہ کے گڑھ میں بم دھماکے، 43 ہلاکتیں

لبنان میں حزب اللہ کے گڑھ میں بم دھماکے، 43 ہلاکتیں

بیروت ۔ 13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دو خودکش بم دھماکوں میں کم سے کم 43 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ایک عینی شاہد نے مقامی ٹی وی چینل کو بتایاکہ جب دھماکہ ہوا تو وہ  دکان پر پہنچا ہی تھا۔ اس نے چارنعشیں خود اپنے ہاتھ سے اٹھائیں جس میں تین خواتین اور ایک مرد کی نعشیں تھی، مرد میرا دوست تھا۔‘ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ’جب دوسرا دھماکہ ہوا تو مجھے لگا کہ دنیا ختم ہوگئی ہے۔‘جمعرات کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں ہونے والے یہ بم دھماکے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کی تنظیم حزب اللہ کے گڑھ میں ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT